اتوار 18 جنوری 2026 - 19:54
علمائے حوزہ علمیہ نجف اشرف کا رہبرِ انقلابِ اسلامی کی حمایت کا اعلان

حوزہ/علمائے نجف اشرف نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی واضح حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو ہم پوری طرح ساتھ دینے کے لیے آمادہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز عالم دین شیخ حسن جواہری نے ایک بیان میں، امریکہ کی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے علمائے نجف اشرف کی امریکہ کے ایران پر حملے کی صورت میں مکمل طرح سے ساتھ دینے کی اطلاع دی ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عراقی شہریوں نے بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے سامنے ایک عظیم الشان اجتماع منعقد کر کے، امریکی اور صیہونی سازشوں کے مقابلے میں ایران اور ایرانی عوام کی حمایت پر زور دیا ہے۔

اس عظیم الشان اجتماع میں، عراقی شہریوں نے ”ہم آپ کے ساتھ ہیں“ ہماری اور آپ کی سرنوشت ایک ہے“ جیسے اہم نعرے لگائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha